عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،حریت کانفرنس
چھاپے ، گرفتاریاں ،عوام کو مسلسل ہراساں کرنے کے اقدامات کی مذمت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، شہریوں کے گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپوں، نوجوانوں کی گرفتاریوں اور عوام کو مسلسل ہراساں کرنے کے اقدامات قابلِ مذمت ہیں۔ ان کارروائیوں کے باعث مقبوضہ جموں کشمیر عوام شدید مشکلات اور خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ حریت قیادت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments