اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ابتدائی طبی امداد سے متعلق آگاہی سیشن
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نجی سکول کے بچوں کے لیے ابتدائی طبی امداد اور ۔۔۔
ذاتی حفاظت کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد بچوں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا، انہیں بنیادی زندگی بچانے کی مہارتوں سے روشناس کروانا اور ہنگامی حالات میں مؤثر انداز میں ردعمل دینے کے قابل بنانا تھا۔ بچوں کو بتایا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کس طرح فراہم کی جا سکتی ہے اور بروقت مدد کس طرح کسی کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments