قائداعظم یونیورسٹی کا تاریخی اقدام فورٹیفائیڈ گندم کے آٹے کے استعمال کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

 قائداعظم یونیورسٹی کا تاریخی اقدام فورٹیفائیڈ گندم کے آٹے کے  استعمال کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد)دنیا رپورٹ )قائداعظم یونیورسٹی نے اپنے تمام کیفے ٹیریاز، ڈھابوں، طلبہ کے ہاسٹلز اور۔۔۔

 سٹاف میس میں ضروری وٹامنز اور معدنی اجزا سے بھرپور (فورٹیفائیڈ) گندم کے آٹے کی خریداری اور استعمال کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام کے ساتھ قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی پہلی جامعہ بن گئی ہے جس نے اپنی حدود میں فورٹیفائیڈ آٹے کے استعمال کے لیے باقاعدہ ہدایات جاری کی ہیں۔اس اہم فیصلے کا اعلان عالمی یومِ خوراک کی مناسبت سے قائداعظم یونیورسٹی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...