ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں پر کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرنیکافیصلہ

 ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں پر کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرنیکافیصلہ

کلینیکل اور بیسک سائنسز کی مختلف سپیشلٹیز میں بھرتیاں 3سال کیلئے کی جائینگی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کے معاملے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کا اہم فیصلہ اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی اسامیاں بھی کنٹریکٹ پر پُر کی جائیں گی۔محکمے نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیاجسکے مطابق سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیاں بی ایس 18 ،ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بھرتیاں بی ایس 19 اور پروفیسر کی خالی اسامیوں پر بی ایس 20 میں کنٹریکٹ تقرریاں ہوں گی۔ تقرریاں 3 سال کیلئے ہونگی، تسلی بخش کارکردگی پر کنٹریکٹ میں توسیع بھی ممکن ہوگی۔کلینیکل اور بیسک سائنسز کی مختلف سپیشلٹیز میں بھرتیاں کی جائینگی۔ ابتدائی بھرتی کے کوٹے میں مختص خالی اسامیوں پر نیا طریقہ کار لاگو ہوگا۔پنجاب کابینہ نے 19 اکتوبر 2026 کو کنٹریکٹ بھرتیوں کی منظوری دی تھی۔نئی پالیسی کا مقصد تدریسی عملے کی کمی دور کرنا اور مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...