قومی ادارہ صحت کے زیر اہتمام کمیونٹی ہائیکنگ سرگرمی کا انعقاد

قومی ادارہ صحت کے زیر اہتمام  کمیونٹی ہائیکنگ سرگرمی کا انعقاد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) قومی ادارہ صحت نے برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی اور گیٹز فارما کے اشتراک سے عالمی ہفتہ برائے آگاہی اینٹی مائیکروبیل کے سلسلے میں گزشتہ روز ٹریل 5پر ایک کمیونٹی ہائیکنگ سرگرمی کا انعقاد کیا۔۔۔

تقریب کا مقصد اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے چیلنج کی جانب توجہ مبذول کرانا اور انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی شعبوں میں اینٹی بایوٹک ادویات کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا تھا۔ عالمی ہفتہ برائے آگاہی اینٹی مائیکروبیل کا عالمی موضوع ’’ایک صحت، ایک عمل:ابھی اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کو روکیں‘‘ اس تقریب کا مرکزی پیغام رہا، ماہرینِ صحتِ عامہ، طلباء، سول سوسائٹی اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں سمیت 200سے زائد افراد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...