گورنمنٹ گرلز ہائی سکول انوار الاسلام برف خانہ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیدیاگیا

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول انوار الاسلام  برف خانہ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیدیاگیا

راولپنڈی (دنیا رپورٹ ) حلقہ پی پی 15میں تعلیمی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جہاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول انوار الاسلام برف خانہ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں سیاسی، تعلیمی اور۔۔

 سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں ایم این اے ملک ابرار ، ایم پی اے ملک منصور افسر، سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔ اہم منصوبے کو صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے اعلان کی عملی پیش رفت قرار دیا گیا، جس میں ملک منصور افسر کی مسلسل کوششوں اور ملک ابرار احمد کی معاونت کو اہم کردار حاصل رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...