راولپنڈی، ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈائون،22گرفتار
20موٹرسائیکل قبضے میں لے لیں:ون ویلنگ قابل تعزیر جرم، سی پی او
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او غیاث گل کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے ون ویلنگ، تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 22ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 20موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلانے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ سی پی او نے کہا ہے کہ ون ویلنگ قابل تعزیر جرم ہے ، اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments