دو منشیات سپلائرز کو 21سال قید 3 لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ

  دو منشیات سپلائرز کو 21سال قید  3 لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس کی مؤثر تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو ۔۔۔

مجموعی طور پر 21 سال قید اور تین لاکھ 80 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ مجرم نثار کو 12 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا ئی گئی ، جسے تھانہ ویسٹریج پولیس نے دو کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ مجرم عبدالقادر کو نو سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جسے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک کلو 360 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...