قائداعظم یونیورسٹی میں اے آ ئی سے عملی ایپلی کیشنز اور ایجنٹس بنانیکی تربیتی ورکشاپ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں طلبہ کی عملی مہارتوں کو۔۔۔
فروغ دینے کے لیے بلڈنگ ود ایل ایل ایمز: فرام پرامپٹس ٹو ایجنٹس کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ پی ایچ ڈی محقق ڈاکٹر کائنات رضوان نے شرکا کو پائتھن کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز تیار کرنے ، منظم جے ایس او این ڈیٹا بنانے ، پی ڈی ایف دستاویزات سے معلومات حاصل کرنے والے معاون نظام تشکیل دینے اور بیرونی ٹولز استعمال کرنے والے مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس تیار کرنے کی تربیت دی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کہا طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق عملی مہارتیں اور علم فراہم کرنا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments