پاکستان لرننگ فیسٹیول کے تحت این بی ایف کی شائع کردہ بچوں کی کتاب ننھا گلاب کی تقریب رونمائی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان لرننگ فیسٹیول کے تحت نیشنل بک فاؤنڈیشن کی شائع کردہ بچوں کی ۔۔۔
تصویری کتاب ننھا گلاب کی تقریب رونمائی اسلام آباد کالج فار گرلز، ایف سکس ٹو میں منعقد ہوئی جس میں بچوں کو مطالعے ، کہانی نویسی، تخلیقی صلاحیتوں اور ماحول دوستی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ۔ کتاب کی مصنفہ نازیہ رحمان نے بچوں کو کہانی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کراتے ہوئے گھروں، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں پودے ، پھول اور درخت لگانے کی ترغیب دی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے خیالات کو رنگوں اور تصویری خاکوں کے ذریعے پیش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments