اوپن یونیورسٹی میں سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس کاآغاز
ملک بھر میں یونیورسٹی کے 53علاقائی کیمپسز کے سربراہان کی شرکت تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ، پروفیسر ناصر محمود
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے ، طلبہ کو تعلیم کے ساتھ عملی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ہنر پر مبنی تعلیم اور کورسز کی طرف راغب کرنا ہوگا ۔ وہ بدھ کو یونیورسٹی میں دو روزہ سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس میں ملک بھر میں یونیورسٹی کے 53 علاقائی کیمپسز کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ علاقائی دفاتر یونیورسٹی کے دست و بازو ہیں اور ان کے بغیر یونیورسٹی کی بقا اور ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ٹیم کی محنت سے نئے داخلوں میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments