سر پر بلاک لگنے سے مزدور جاں بحق

سر پر بلاک لگنے سے مزدور جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران سر پر بلاک لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے صفورا گوٹھ اسکیم 33 سمیرا چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران سر پر وزنی بلاک لگنے سے مزدور شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر دوران علاج چل بسا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ کامران کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق عمارت میں چنائی کا کام ہو رہا تھا۔

اور متوفی نیچے ریتی بجری چھان رہا تھا کہ چوتھی منزل سے بلاک گر کر سر پر لگا، جس سے موت واقع ہوئی۔ متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا، تاہم پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں