ہل پارک گراؤنڈ میں کھیلوں کی سرگرمیاں بند
کراچی(این این آئی)ہل پارک گراؤنڈ میں کھاد اور مٹی کے ڈیرے ، کھیلوں کی سرگرمیاں بندکردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے سب سے بڑے ہل پارک کے گراؤنڈ میں اسکواش ،ٹینس ،کرکٹ فٹبال اور بچہ سائیکل سمیت دیگر اسپورٹس کی سرگرمیاں ہوتی تھی تاہم ایک سال قبل گراؤنڈ مٹی اور کھاد کے ٹھیکیدار کے حوالے کردیا گیا جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہوگئیں اور علاقہ مکین اور دور دراز علاقوں سے آنیوالے نوجوان سخت مایوسی کا شکار ہیں اس سلسلے میں رابط کرنے پر ملک بلوچ ملنگ نے بتایا کہ صوبائی محتسب سمیت متعلقہ اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی اور تحریری درخواستیں بھی دی گئیں تاہم کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔