دیوالی سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کامطالبہ

 دیوالی سے قبل تنخواہیں اور  پنشن ادا کرنے کامطالبہ

کراچی(این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین رسول بخش شاہانی، صدر سیدذوالفقارشاہ،جنرل سیکرٹری اکرام راجپوت،ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی مردان شیخ اور دیگر نے کہا ہے کہ۔۔۔

 ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی یکم نومبر کو دنیا بھر میں مذہبی جوش وخروش سے منایا جائے گا۔اس موقع پر مروجہ قانون کے مطابق نوٹیفائیڈ تہواروں پر ایڈونس تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں اوران تہواروں پر تعطیل کا اعلان بھی کیا جاتا ہے ۔ہندو ملازمین اور ریٹائر ہندوملازمین کو دیوالی سے کم ازکم ایک ہفتہ قبل ایڈوانس تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں