عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ، سہیل عابدی
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید سہیل عابدی نے حیدرآباد جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو پارٹی کی مقبولیت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔
بھٹو آج بھی زندہ ہے اور عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے غریب عوام کی نمائندہ جماعت رہی ہے ، جس نے روٹی، کپڑا، مکان سمیت غریبوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کی سیاست کی ہے۔