فیصل بینک نے 11ویں اسپیشل اولمپکس پاکستان یونائیفائیڈ میراتھن کا جشن منایا
کراچی(سٹی ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ نے 11 ویں اسپیشل اولمپکس پاکستان یونیفائیڈ میراتھن کی حمایت کے ذریعے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ یہ سالانہ تقریب امید اور اتحاد کی علامت ہے۔
جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل ایتھلیٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر حوصلہ، مساوات اور اجتماعی طاقت کا جشن منایا جاتا ہے ۔ ڈی ایچ اے ، فیز 8 میں منعقدہ میراتھن میں شہریوں، رضاکاروں اور ایتھلیٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے شانہ بشانہ دوڑ کر رکاوٹوں کو توڑا اور شمولیت کو فروغ دیا۔ 1 کلومیٹر یونیفائیڈ رن/ واک/ وہیل چیئر سیکشن کا افتتاح فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی بانی و چیئرپرسن رونق لاکھانی کے ہمراہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف حسین نے کہاکہ الحمدللہ ہم نے کئی برسوں سے اسپیشل اولمپکس کے ساتھ مل کر اس عظیم مقصد کی حمایت کی ہے ۔ رونق لاکھانی نے کہا کہ ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن وقار، احترام اور سب کیلئے مواقع کی تحریک ہے ۔