میرپور خاص:خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل، مجرم کو 7سال قید

میرپور خاص:خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل، مجرم کو 7سال قید

ڈسٹرکٹ وسیشن جج کا فیصلہ، ہارون کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپور خاص کی عدالت نے خاتون کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکنڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جسٹس محمد اکمل میمن کی عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار مجرم محمد ہارون کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنا دیا، عدالت نے مقدمے میں نامزد نمرہ اور وسیم کو باعزت بری کرنے کا حکم دیا ہے ، مجرم محمد ہارون پر الزام تھا کہ اس نے دسمبر 2023 میں تعلقہ ٹنڈو جان محمد کی رہائشی خاتون مسمات جویریہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں، جس کا مقدمہ وومن پولیس اسٹیشن میں درج تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں