ٹھارو شاہ میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل

ٹھارو شاہ میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل

گاؤں کریم ڈنو میں عبدالواحد مارا گیا، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالےنواب شاہ، محراب پور، تلہار میں ٹریفک حادثات، 5فوجی جوانوں سمیت متعدد زخمی

اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)کنڈیارو کے نواحی علاقے ٹھاروشاہ کے گاؤں کریم ڈنو میں ڈہراج برادری میں جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے ایک شخص عبدالواحد ولد عبدالغنی ڈہراج ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے نوشہروفیروز اسپتال منتقل کی۔ پولیس کے مطابق جھگڑا زمین کے تنازع پر ہوا۔ ادھر نوابشاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی کو تیر رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ جوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے زخمی جوانوں کو اسپتال منتقل کیا۔ فوج کی گاڑی کراچی سے سکھر جارہی تھی۔

محراب پور میں ہالانی تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر کوئٹہ گلاب ہوٹل کے پاس موٹر سائیکل قومی شاہراہ پرچڑھتے ہوئے کار کی زد میں آگئی، جس سے موٹر سائیکل سوار اصغر علی ولد ہوت خان کلہوڑو اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔ تلہار مویشی منڈی میں مویشی لیکر جانے والی سوزوکی اوور ٹیک کے دوران الٹ کر تالاب میں گرنے سے چار افراد غلام محمد ملاح، امتیاز ملاح، دیدار ٹالپر اور اللہ ورایو پنہور سخت زخمی ہوگئے ، زخموں کو تلہار اسپتال منتقل کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں