منشیات کی ترسیل میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتار
کراچی(اے پی پی)چوکی انچارج موچکو چیک پوسٹ پولیس جہانگیر موسیٰ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث ایک مبینہ خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے بیگ سے 10کلو سے زائد افیون (افیم )برآمد کرلی۔
جس کی عالمی منڈی میں مالیت 44لاکھ روپے بنتی ہے ۔ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمہ نائلہ منشیات کو افغانستان سے کراچی اسمگل کرکے پھرشہر کے اندرونی علاقوں میں ترسیل کرتی تھی ۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔