ڈیفنس میں موبائل فون کی دکان لوٹنے کی فوٹیج سامنے آگئی

ڈیفنس میں موبائل فون کی  دکان لوٹنے کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)درخشاں کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں گزشتہ رات موبائل فون کی دکان میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جہاں 4 مسلح ملزمان نے دکان میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر مالک اور عملے کو یرغمال بنایا۔

ملزمان نے دکان کے مالک کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا، جبکہ دکان سے 38 قیمتی موبائل فونز، 80 ہزار روپے نقدی اور ڈی وی آر کیمرہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے فوری کارروائی کرتے دو ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کی شناخت حارث ، ایان علی ، واجد اور نعمان غفار کے نام سے ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں