ملیر 15 کے مکینوں کا پانی ، بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج

ملیر 15 کے مکینوں کا پانی ، بجلی  کی عدم فراہمی پر احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر 15 کے قریب علاقہ مکینوں کی جانب سے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔

نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، اسکولوں کے بچے وین سے اترکر پیدل جانے پر مجبور نظر آئے ، احتجاج کے باعث قائد آباد اور شاہ فیصل کالونی تک ٹریفک جام ہوگیا۔علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام کے باعث صورتحال انتہائی پریشان کن رہی ، شہری بالخصوص خاتون اور بچے رل گئے ۔ایم اے جناح روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا میں گاڑیوں کی طویک قطاریں دیکھنے کو ملیں ۔زینب مارکیٹ، ریگل چوک اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں