ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق

ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے امریکن قونصلیٹ کو چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ویزہ فیس جمع کروانے کے مقدمے میں ملزم سہیل کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ملزم سہیل کے خلاف امریکن قونصلیٹ نے شکایت کی تھی۔

 استغاثہ کے مطابق ملزم پر اپنے کلائنٹ کے ویزہ پروسس کے دوران چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ویزہ فیس جمع کرانے کا الزام ہے ۔ایف آئی اے نے امریکن قونصلیٹ کے ایجنٹ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جبکہ دوران انکوائری ایف آئی اے نے ملزم کو کال اپ نوٹس بھی نہیں بھیجا۔ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم انویسٹی گیشن جوائن کرنے کے دوران تمام دستاویز ی ثبوت ایف آئی اے کو فراہم کر چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں