عوام فلو سے بچاؤ کے لیے بہت احتیاط سے کام لیں،ڈاکٹر سیدہ عذراقمر
کراچی(سٹی ڈیسک)ممتاز ہومیو پیتھک کنسلٹنٹ اور میڈیکل انٹومولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذراقمر نے کراچی میں فلو کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر عوام کو مشورہ دیا ہے کہ۔۔۔
علامات ظاہر ہونے پر ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کریں اورڈاکٹر سے رجوع کریں جبکہ صوبائی محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے ذریعہ آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کرنے کے فوری اقدامات کرے۔