روہڑی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، خاتون، راہ گیر زخمی

روہڑی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، خاتون، راہ گیر زخمی

سیاہ کاری کا شاخسانہ، شہریوں نے ملزمان پکڑکر پولیس کے حوالے کردیئےایس ایس پی نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا، واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا

روہڑی، سکھر (نمائندگان دنیا)روہڑی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون، راہ گیر زخمی ہوگئے ۔ شہریوں نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اس ضمن میں روہڑی تھانے کی حدود شاہی بازار جامع قدیمی مسجد والی گلی میں دو مسلح ملزمان فائرنگ کرکے ایک شخص 40 سالہ عبدالحمید ولد محمد حسین دھاریجو کو قتل اور 40 سالہ خاتون رخسانہ زوجہ میرمحمد مہر اور 25 سالہ راہ گیر علی بخش گڈانی کو زخمی کر کے فرار ہونے لگے ، شہریوں نے دونوں حملہ آوروں وحید مہر اور عارف مہر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، مقتول اور قاتلوں کا تعلق الف کچے سے بتایا جاتا ہے ، فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ، لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچایا گیا۔

زخمی خاتون اور نوجوان کو نازک حالت میں سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی اظہر خان کے احکامات پر ایس یچ او تھانہ روہڑی کی بروقت کارروائی میں ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کی بروقت کارروائی پرشاباش کا پیغام دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں