پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 6منشیات فروش گرفتار
کراچی(این این آئی)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ، قائدآباد اور شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق ملزمان سے ایک کلو گرام منشیات آئس برآمد کر لی ، ملزمان کی شناخت ذاکر اور ارباز کے نام سے کی گئی۔قائدآباد پولیس نے 3 ملزمان کوملزمان شیرنواز خان ، دوست محمد اور مراد کو گرفتار کر کے ملزمان سے ایک ہزار 160 گرام چرس اور فروخت کی رقم برآمد کر لی گئی۔