جیکب آباد:تاجر، پٹرول پمپ سے بھتہ طلب کرنیوالے 2ملزم گرفتار

جیکب آباد:تاجر، پٹرول پمپ سے بھتہ طلب کرنیوالے 2ملزم گرفتار

شاہ رخ، ظہیر لوند کو بھنڈ روڈ کے پمپ پرفائرنگ کے بعد ٹریس کیا، ایس ایس پیملزمان دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں تاجر اور پٹرول پمپ مالکان سے بھتہ طلب کرنیوالے گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے گئے ، جودیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گڑھی خیرو شہر و دیہی علاقوں میں ہندو تاجروں اور پٹرول پمپ مالکان سے بھتہ طلب کرنیوالے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار کرلئے ، دیگر کو بھی جلد گرفتار کرلینگے ۔ انکا مزید کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں ۔ 12 دسمبر کو بھنڈ روڈ پر قائم پٹرول پمپ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے پمپ مالک سے بھتہ طلب کیا تھا۔

واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شاہ رخ لوند اور ظہیر لوند کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش کررہے ہیں، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جا ری ہیں، ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک کا مزید کہنا تھا کہ گڑھی خیرو میں بھتہ خوری کرنیوالے تین قبائل کے لوگ ہیں، بروہی، ڈاہانی اور لوند۔یہاں کے تاجر خود کو تنہا نہ سمجھیں، ان کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ واضح رہے کہ بھتہ خوری کے خلاف گڑھی خیرو میں ہڑتال کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں