دینی مدارس پرکسی قسم کی آنچ آنے نہیں دیں گے ، راشد سومرو

دینی مدارس پرکسی قسم کی آنچ آنے نہیں دیں گے ، راشد سومرو

یہ پاکستانی نظریاتی سرحدوں کے مضبوط محافظ ہیں، سکھر میں کانفرنس سے خطاب

سکھر(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے مضبوط محافظ ہیں اور انہی مدارس کے طفیل آج دین ہر گھر تک پہنچا ہے ۔ مدارس کی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن یا آنچ برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ یہ ادارے امت کی فکری و دینی بنیادوں کے امین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ ارشاد العلوم حمادیہ کنڈو واہن میں منعقدہ تقریبِ ختمِ بخاری و دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ مدارس نے ہمیشہ دینِ اسلام کی صحیح تعلیم، اخلاقی تربیت اور معاشرے میں اعتدال و توازن کو فروغ دیا ہے ، اور ہر دور میں دین و ملت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔تقریب میں صحیح بخاری کی آخری حدیث معروف عالمِ دین سائیں مولانا عبدالحمید مہر نے پڑھائی، جس کے بعد فضلا کی دستار بندی کی گئی۔ کانفرنس سے دیگر جید علمائکرام نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں