ظالمانہ و فرسودہ نظام نے پاکستان کو تباہ کردیا ،منعم ظفر

ظالمانہ و فرسودہ نظام نے پاکستان کو تباہ کردیا ،منعم ظفر

اشرافیہ کے استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے عادلانہ نظام قائم کریں گے قومی اداروں کی نجکاری ملک کو فروخت کرنے کے مترادف،خطاب

 کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ملک میں رائج ظالمانہ و فرسودہ نظام نے پاکستان کو تباہ کردیا ۔مخصوص طبقہ اشرافیہ 78سال سے اقتدار پر قابض ،عوام کا استحصال کررہا ہے ۔محنت کش اپنے اتحاد کے ذریعے ہی حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔جماعت اسلامی مزدوروں کسانوں اور غریب طبقے کی جماعت ہے ، ہم استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے تحت وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں مینار پاکستان لاہور میں بدل دو نظام اجتماع عام میں شرکت کرنے والے محنت کشوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

منعم ظفر نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو آج 78سال کا طویل عرصہ گزر چکا اور قیام پاکستان کے فوراً بعد ملک پر جاگیر داروں،وڈیروں،خانوں،نوابوں،سرمایہ داروں،جرنیلوں اور ایک مخصوص اشرافیہ کا قبضہ ہے ۔ غریب اور مظلوم طبقہ ٹیکس تو ادا کرتا ہے لیکن اس کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں،ہم اس ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ غریب مزدور کا بیٹا مزدور نہیں بلکہ ڈاکٹر اور انجینئر بنے ۔ہم محنت کشوں کی طاقت سے اس فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے اور کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والے اس ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام قائم کریں گے ۔قومی اداروں کی نجکاری پاکستان کو فروخت کرنے کے مترادف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں