رکزی مسلم لیگ شفا سہولت کارڈ آج جاری کرے گی
مکراچی (این این آئی)مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں اسپیشل پرسنز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے گونگے ، بہرے اور دیگر اسپیشل پرسنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈیف امور کے ذمہ دار احسن ارشد، مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر رہنماں نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا کہ اسپیشل پرسنز معاشرے کا باوقار، اہم اور قابل احترام طبقہ ہیں، جو سہولتیں ایک عام شہری کا بنیادی حق ہیں، وہی حقوق اسپیشل پرسنز کے بھی ہیں بلکہ وہ خصوصی توجہ اور سرپرستی کے زیادہ مستحق ہیں۔دنیا بھر میں ترقی یافتہ ممالک اسپیشل پرسنز کو بہتر سے بہترین سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔27 دسمبر کو مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے اسپیشل پرسنز کے لیے شفا سہولت کارڈ جاری کیے جائیں گے ۔