ضلع کیماڑی نے سال 2025 کے اعداد وشمار جاری کردیے

ضلع کیماڑی نے سال 2025 کے اعداد وشمار جاری کردیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی پولیس نے سال 2025 کے اعداد و شمار جاری کردئیے ۔سال 2025 میں مجموعی طور پر 2150 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، قتل و اقدام قتل میں ملوث 53 ملزمان گرفتار ہوئے۔۔۔

 ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزمان سے اسلحہ اور خنجر برآمد کیے گئے ، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 704 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے اسلحہ 646 پستول بمعہ گولیاں اور رائفلیں برآمد کی گئیں،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 773 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی، 577 کلو چرس، 40 کلو آئس، 11 کلو ہیروئن، 10 کلو افیم، 8.5 کلو تنزانیہ کرسٹال، 7 کلو سے زائد ویڈ اور 506 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں