فشری سمندر سے ڈوبنے والی 7 سالہ بچی کی لاش ملی

فشری سمندر سے ڈوبنے والی 7 سالہ بچی کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکس کے علاقے فشری سمندر سے 7 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ بچی کی شناخت انیسہ دختر محمد علی کے نام سے کی گئی۔

 پولیس کے مطابق متوفیہ بچی مچھر کالونی میں جنگل کے قریب رہائش پذیر تھی،متوفیہ بچی کل شام 6 بجے سے نکل تھی اور لا پتہ ہو گئی تھی بچی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، صبح بچی کی لاش سمندر سے ڈوبی ہوئی ملی ہے ،لواحقین کا کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار لواحقین لاش کو اپنے ہمراہ لے گئے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں