تفتیشی افسر سے مقدمے کے چالان طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ نے لیجنڈ ٹرسٹ اکاؤنٹ سے جعلی چیکوں کے ذریعے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر سے مقدمے کے چالان طلب کرلیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ مقدمے کا چالان کہاں ہے ، جس پر تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ چالان پیش کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے چالان جمع کرانے کے لیے 6 فروری تک کی مہلت دے دی۔ سماعت کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نعمت اللہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، جس نے اپنے شریک ساتھیوں کی مدد سے دو کروڑ 50 لاکھ روپے کے جعلی چیک اپنے نام پر نکلوائے ۔ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان پر مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کا الزام ہے۔