چنیسر گوٹھ میں 1,240 کلو غیر قانونی کنکشنز منقطع
کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک کے بجلی کی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹیپو سلطان کی فیلڈ ٹیمز نے چنیسر گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 1,240 کلوگرام غیر قانونی ہُک کنکشنز (کُنڈے) ہٹائے۔
جولائی 2025 سے لے کر اب تک اس علاقے میں تقریباً 6,000 غیر قانونی کنکشنز ہٹائے جا چکے جن کا وزن 12,000 کلوگرام بنتا ہے۔کے الیکٹرک کمیونٹی رہنماؤں اور صارفین سے اپیل کرتا ہے کہ بقایاجات کی ادائیگی میں تعاون کریں۔