پارکنگ مافیا کے کارندے بدمعاشی دکھانے پر گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے صدر میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے مافیا کے کارندے کو بدمعاشی دکھانے پر گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ شب شہری سے زبردستی پارکنگ فیس وصول کرنے اور عدم ادائیگی پر دادا گیری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فی موٹر سائیکل 50 روپے فیس لینے والے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔