تجاوزات کے خلاف مہم بے روزگاری کا سبب بن گئی، سیلانی

تجاوزات کے خلاف مہم بے روزگاری کا سبب بن گئی، سیلانی

کراچی(این این آئی)سیلانی کے بانی چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے کراچی بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم بے روزگاری کا سبب بن گئی ہے۔

انہوں نے حکومت سندھ، کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بے روزگار ہونے والے افراد کے لیے حکومت پنجاب کی طرز پرہر علاقے میں زون بنادیں یاعلاقائی بچت بازاروں میں انہیں جگہ دی جائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں لاتعداد خاندان فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔متعلقہ بلدیاتی عملے کی جانب سے ان ٹھیلے اور خوانچہ فروشوں کے پچاس پچاس ہزار روپے کے ٹھیلے یا کاونٹرز ضبط کرکے کچرے کے ڈھیروں میں ڈال دیے جاتے ہیں جبکہ انہیں معمولی جرمانہ کرکے واپس دے دینا چاہیے ۔ٹھیلے والے غریب ہوتے ہیں ، معمولی نقصان بھی انہیں مزید مسائل کا شکار کرسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں