پولیس چیف کے تاجروں سے معاونت کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کے احکامات

پولیس چیف کے تاجروں سے معاونت کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر شبیر منشا کی قیادت میں 18 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ثاقب فیاض، محمد امان، وائس پریزیڈنٹ خرم اعجاز سمیت فیڈریشن کے دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ٹریفک کے ٹریکس سسٹم، سیف سٹی اور ای چالان جیسے جدید نظام کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، تاجر برادری کو درپیش مسائل، سکیورٹی اقدامات اور پولیس و بزنس کمیونٹی کے مابین باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو تاجر برادری کے تحفظ اور سہولت کاری کے لیے کراچی پولیس کی جانب سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔پولیس چیف نے بزنس کمیونٹی سے بروقت معاونت کے لئے فوکل پرسن کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں