جیکب آباد:غیرت کے نام پردیور نے بھابی، نوجوان ماردیئے
گڑھی خیرو کے گاؤں عارف جاکھرانی میں واقعہ، لاشیں اسپتال منتقل، ملزم فرار
جیکب آباد (نمائندہ دنیا )جیکب آباد کے تھانہ محمد پور کی حدود گاؤں عارف جاکھرانی میں دیور نے بھابی اور نوجوان کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو میں تھانہ محمد پور کی حدود گاؤں عارف جاکھرانی میں ملزم نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور ایک نوجوان کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔ مقتولین کی شناخت ظفر اور اقبال بیگم کے نام سے ہوئی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر حدود پولیس نے دونوں لاشیں تعلقہ اسپتال منتقل کردیں، پولیس کے مطابق قاتل خاتون کا رشتے میں دیور ہے ، مقتولہ کا شوہر دبئی میں محنت مزدوری کرتاہے ۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے ، جس کی تلاش جاری ہے ، واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔