ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی بلال کالونی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال چورنگی سونا کانٹا کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ اعجاز کے نام سے کی گئی جبکہ 35 سالہ راشد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔