مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ،گاڑیوں کی طویل قطاریں،شہری پھنس گئے

مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ،گاڑیوں کی طویل قطاریں،شہری پھنس گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔

 کورنگی، شارع فیصل سے لے کر فور کے چورنگی سرجانی تک ٹریفک جام رہا۔شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا جبکہ ایف ٹی سی سے شہید ملت جانے والی سڑک پر ٹریفک کا دباؤ رہا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ ہارون روڈ، صدر، چودھری خلیق الزمان روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ایم اے جناح روڈ، گارڈن، کورنگی ، گرومند پر روانی متاثر رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں