اسلام آباد:ایک دن میں ڈکیتی و راہزنی کی 5وارداتیں
جی سیون میں گھر کا صفایا،کھنہ اور بلیو ایریا سے موٹر سائیکل چوری
اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کے آغاز پر ہی جرائم پیشہ عناصر متحرک ہوگئے جہاں ایک دن میں ڈکیتی و راہزنی کی 5 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیت آزادانہ وارداتیں کرکے فرار ہوگئے ، سیکٹر جی 7میں ڈکیتوں نے گھر سے 8تولہ سونا، ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔تھانہ سنبل کے علاقے میں موٹر سا ئیکل سوار ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر سر عام لوٹ مار کی، تھانہ کھنہ اور مصروف ترین تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ڈکیت شہریوں کے موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ، پولیس تا حال ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔