چکوال:شدید سردی میں سوئی گیس غائب، شہری پریشان

 چکوال:شدید سردی میں سوئی گیس غائب، شہری پریشان

شہر اور گردونواح میں گھریلو صارفین کو شدید مشکلات، کھانا پکانا لگ بھگ ناممکن

 چکوال (نمائندہ دنیا) چکوال میں شدید سردی میں سوئی گیس غائب ہونے سے شہری پریشان میں مبتلا ہو گئے ، شہر اور گردونواح میں گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لوگوں کیلئے گھر میں کھانا تیار کرنا لگ بھگ ناممکن ہو گیا۔ شہریوں کے مطابق صبح و شام کے اوقات میں گیس کی مکمل بندش نے گھروں کے چولہے بجھا دیئے جس سے خواتین کو کھانا تیار کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں متبادل انتظامات نہ ہونے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں سوئی گیس کی مکمل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور غیر قانونی سپلائی لائنیں لگانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں