فول پروف سکیورٹی ،شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ،پولیس افسر

 فول پروف سکیورٹی ،شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ،پولیس افسر

ڈی آئی جی ،ایس ایس پی آپریشنز کا ضلع کچہری کا دورہ ،سکیورٹی کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی عتیق طاہر اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ضلع کچہری اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینئر پولیس افسران نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا ازخود معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی احسن انداز میں سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ سینئر پولیس افسران نے واضح کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس فورس مکمل طور پر تیار رہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ضلع بھر میں امن و امان کا قیام، حساس اور اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ افسران نے مزید کہاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سیف سٹی اسلام آباد کے جدید کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مسلسل اور موثر نگرانی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے ، تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں