اے این ایف کی کارروائیاں ،پونے دوکروڑ کی منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں ،پونے دوکروڑ کی منشیات برآمد

اسلام آباد ،کراچی ،لاہور اور پشاور سے 63کلو منشیات پکڑی گئی ،5گرفتار

  راولپنڈی(این این آئی)اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک کے دور ان 6 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیوں میں 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد مالیت کی 63.18 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق انڈسٹریل ایریا لاہور کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس اور 325 گرام وزنی 660 ایکسٹیسی گولیاں ، حیات آباد ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 36 کلو گرام افیون ،کسٹم چوک پشاور کے قریب ہیٹر میں چھپائی گئی 1.5 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو گرام چرس،سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بیساکھی میں چھپائی 1.5 کلو گرام آئس اور 100 گرام چرس ،یادگار چوک لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 20.16 کلو گرام وزنی 28800والیم گولیاں برآمد ہوئیں۔شپنگ ایریا کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 106.4کلو گرام وزنی 364800 والیم گولیاں برآمد ہوئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں