پنجاب فوڈ اتھارٹی ،ایک سال میں 9ہزار فوڈپوائنٹس کو 190 ملین جرمانہ
ناقص انتظامات پر 273 فوڈ پوائنٹس بند ، 3لاکھ لٹر دودھ،32 ہزار کلو مضر صحت گوشت تلف
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے مالی سال 2025کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، کل 56 ہزار فوڈ بزنسز چیک کیے گئے ہیں۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کو 190 ملین روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق انتہائی ناقص انتظامات پر 273 فوڈ پوائنٹس کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ۔ خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی 151 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ 3 لاکھ 15 ہزار لٹر مضر صحت دودھ اور 32 ہزار کلو مضر صحت گوشت کو تلف کیا گیا ہے ۔