پڈعیدن:دوران تدریس چھت کا پلستر گرنے سے 6 طالبات زخمی

پڈعیدن:دوران تدریس چھت کا پلستر گرنے سے 6 طالبات زخمی

چار جگہوں پرپلستر گرنے کا واقعہ، بھگدڑ مچنے سے طالبات زخمی ہوئی ہیں، ذرائعبھریا سٹی کا گورنمنٹ گرلز مین کیمپس اسکول بارشوں کے دوران زیادہ بوسیدہ ہوا

پڈعیدن (نمائندہ دنیا)بھریا کے اسکول میں دوران تدریس چھت کا پلستر گر گیا، جس سے چھ طالبات معمولی زخمی ہوئی ہیں، واقعہ کیخلاف طالبات نے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق بھریا سٹی کے گورنمنٹ مین کیمپس گرلز اسکول میں کمرے اور برآمدے میں چار مختلف جگہوں سے پلستر گرنے سے 6 طالبات معمولی زخمی ہوگئیں، جن میں جنت ، کلثوم ،سکینہ، فوزیہ،سائرہ،اور صوبیہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اچانک پلستر گرنے سے بھگدڑ مچنے کے باعث طالبات زخمی ہوئی ہیں، 4 جگہوں پر پلستر گرنے سے اساتذہ اور سینکڑوں طالبات معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، تاہم اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

طالبات نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 2022 کی مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث اسکول کی عمارت خستہ حال ہوگئی تھی، اساتذہ پہلے ہی محکمہ تعلیم کو آگاہ کرچکے ہیں،لگتا ہے اسکول عمارت کی مرمت کے پیسے افسران خورد برد کر گئے ہیں۔ بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے حلقے کے ایم پی اے سید حسن علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سمیت متعلقہ بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول بلڈنگ کا مرمتی کام جلد از جلد شروع کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں