صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس بند
کراچی (بزنس رپورٹر)شہریوں کو گیس کی قلت اور کم پریشر کی شکایات کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے فراہمی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس 48 گھنٹوں کے لیے بند کی جا رہی ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتے (آج) صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک معطل رہے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔