کیماڑی ویسٹ وہارف میں کنٹینروں میں آگ لگ گئی

کیماڑی ویسٹ وہارف میں کنٹینروں میں آگ لگ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی ویسٹ وہارف میں قائم کنٹینر ٹرمینل میں رکھے کنٹینروں میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ،کے ایم سی،کے پی ٹی اور پاکستان نیوی کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا۔۔۔

 چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں خان کے مطابق آگ ابتدائی طور پر کپٹرے سے بھرے کنٹینر میں لگی جس نے مزید بیس سے زائد کنٹینروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ متاثرہ کنٹینروں میں مختلف نوعیت کا سامان تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا تاہم تین گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد 20 فائر ٹینڈرز اور متعدد واٹر ٹینکرز کی مدد سے آگ کو بجھا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں