پولیس چیف سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملاقات

پولیس چیف سے  گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی سربراہی میں آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفود نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ٹریفک، صدر لوکل گڈز ٹرانسپورٹ محمد رمضان، وائس پریزیڈنٹ محمد عثمان، چیئرمین ال پاکستان ائل ٹینکر ایسوسی ایشن گلفراز خان جدون، وائس چیئرمین خانزادہ محسود اور کراچی ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رفیق نیازی بھی موجود تھے ۔وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدے کی مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں