پٹرولیم لیوی میں اچانک اضافہ عوام دشمنی،پاسبان

 پٹرولیم لیوی میں اچانک اضافہ عوام دشمنی،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی وسندھ کے ضلعی صدور ارشد آرائیں، مبین اجن، نور محمدچانڈیواور نذر علی مغیری نے۔۔۔

 مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اچانک اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی میں فوری کمی کی جائے ۔ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے ۔ مہنگائی سے پسے ہوئے شہریوں کو مزید ٹیکسوں سے نجات دلائی جائے ۔ پٹرولیم پالیسی میں شفافیت لائی جائے تاکہ عوام کو اصل قیمتوں کا علم ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے لیوی بڑھا کر عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں