منشیات کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

منشیات کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزمہ معینہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

 سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ معینہ کو نومبر 2024 میں اسکیم 33 دھنی بخش ویلیج سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہونے کا الزام ہے ۔ سرکاری وکیل کے مطابق مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ہے ۔ ملزمہ کے وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ 2024 سے درج ہے ، تاہم تاحال استغاثہ کی جانب سے کسی بھی گواہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں